11 hours ago
حماس کا حملہ، اسرائیلی شہر میں تباہی مچ گئی

ویب ڈیسک
|
7 Apr 2025
اسرائیلی فوج کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مسلح ونگ نے غزہ سے اسرائیل کے جنوبی شہر اشدود کی طرف 10 راکٹ فائر کیے، جن میں سے زیادہ تر کو اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے تباہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق راکٹ داغے جانے پر اسرائیلی شہریوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ ہزاروں شہری کئی گھنٹوں تک **سرنگوں** میں رہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق راکٹوں کے کچھ حصے اشکلون شہر میں گرے، جس سے ایک شخص زخمی ہوا اور سڑکوں کو نقصان پہنچا۔
اس کے علاوہ حملوں میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں، تاہم فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ہیں۔
اس حملے کو حالیہ مہینوں کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا گیا ہے اور حماس نے اس کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقصانات سے بچنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
اسرائیلی فوج اور دفاعی نظام نے حملے کو کافی حد تک ناکام بنا دیا، لیکن اس کے باوجود اسرائیلی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
Comments
0 comment