حماس کے ہاتھوں یرغمال تین اسرائیلی شہریوں کی لاشیں برآمد، دو خواتین بھی شامل

حماس کے ہاتھوں یرغمال تین اسرائیلی شہریوں کی لاشیں برآمد، دو خواتین بھی شامل

اسرائیلی فوج کے مطابق لاشیں غزہ سے ملی ہیں
حماس کے ہاتھوں یرغمال تین اسرائیلی شہریوں کی لاشیں برآمد، دو خواتین بھی شامل

ویب ڈیسک

|

18 May 2024

گزشتہ برس اکتوبر میں حماس کے حملے کے بعد یرغمال بنائی جانے والی دو اسرائیلی خواتین سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کو غزہ میں آپریشن کے دوران 28 سالہ خاتون امیت بوسکیلا، 56 سالہ اسحاق اور 22 برس کی شانی لوک کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

بائیس سالہ شانی کی لاش پک اپ ٹرک کے پیچھے سے ملی جس کی تصویر انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی تو وائرل ہوگئی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حماس کے مسلح افراد نے تین اسرائیلی شہریوں کو نووا میوزک فیسٹیول سے اغوا کیا اور پھر انہیں غزہ لے جاکر قتل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس نے بڑے پیمانے پر اسرائیل کے اکثریتی علاقوں میں حملہ کر کے 1200 شہریوں کو ہلاک جبکہ 250 کو یرغمال بنایا تھا۔ جن میں سے کچھ کو معاہدے کے تحت رہا کیا گیا ہے۔

اسرائیل کا ماننا ہے کہ حماس کے قبضے میں 100 اسرائیلی شہری جبکہ تیس لاشیں بھی موجود ہیں۔

اُدھر 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار 400 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!