حماس نے ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کیے تو۔۔۔ ٹرمپ کی خطرناک ترین دھمکی

حماس نے ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کیے تو۔۔۔ ٹرمپ کی خطرناک ترین دھمکی

امریکی صدر نے خطرناک نتائج کا ذمہ دار بھی حماس کو ہی قرار دیا ہے
حماس نے ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کیے تو۔۔۔ ٹرمپ کی خطرناک ترین دھمکی

ویب ڈیسک

|

11 Feb 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو صورتحال بے قابو ہو جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے دھمکی دی اور کہا کہ ہفتے کو دن 12 بجے تک حماس نے اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو پھر بہت زیادہ نقصان ہوگا اور اس کے ذمہ دار وہی ہوں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہفتے تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو اسرائیل کو غزہ امن معاہدے کو منسوخ کرنے کا کہہ دوں گا اور پھر سب کچھ ملیا میٹ ہوجائے گا اور کچھ باقی نہیں رہے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ یرغمالیوں کے بارے میں معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا مرچکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!