ہنگری میں مسافر بس کو حادثہ، 12 افراد جان سے گئے

ہنگری میں مسافر بس کو حادثہ، 12 افراد جان سے گئے

زخمیوں میں سے 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے
ہنگری میں مسافر بس کو حادثہ، 12 افراد جان سے گئے

Webdesk

|

16 Aug 2026

ہنگری : ہنگری میں مسافر بس کے حادثے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ اتوار کو علی الصبح شمال مشرقی ہنگری کی ایک موٹروے میں ہوا۔مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ بس سربیا سے پولینڈ جا رہی تھی اور اس میں57افراد سوار تھے۔

یہ بس Mezkeresztes اور Meznagymihly کے درمیان تھی، جب حادثہ پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں اس میں سوار 12 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جبکہ حادثے کا باعث بننے والی گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔البتہ یہ تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں کہ یہ حادثہ کیسے پیش آیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!