1 hour ago
ہر روز کسی صدر کے دنیا کیلئے دھمکیوں بھرے ٹوئٹ نہیں پڑھ سکتے، برازیلی صدر
ایران جنگ روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے پانچ ارکان کو اپنے رویّے میں تبدیلی لانا پڑے گی۔
Webdesk
|
19 Apr 2026
برازیل کے صدر لُولا ڈی سلوا نے کہا ہے کہ ہم ہر صبح جاگ کر اور ہر رات سونے سے پہلے کسی صدر کا یہ ٹویٹ پڑھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے جس میں اس نے دنیا کو دھمکیاں دے رکھی ہوں اور جنگ کے اعلانات کر رکھے ہوں۔
اسپین کے شہر بارسلونا میں دنیا کے ترقی پسند رہنماؤں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برازیلی صدر نے کہا کہ ایران جنگ روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے پانچ ارکان کو اپنے رویّے میں تبدیلی لانا پڑے گی۔
Comments
0 comment