حسینہ واجد نے بنگلادیش واپسی کا منصوبہ بنالیا

حسینہ واجد نے بنگلادیش واپسی کا منصوبہ بنالیا

وطن واپسی پر عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا ارادہ ہے
حسینہ واجد نے بنگلادیش واپسی کا منصوبہ بنالیا

Webdesk

|

10 Jul 2026

ممبئی: معزولی کے بعد بھارت فرار  ہونے والی بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے رضا کارانہ طور  پر وطن واپسی کا منصوبہ بنالیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے شیخ حسینہ واجد نے بتایا کہ میرا اور پارٹی کے دیگر رہنماں کا رضاکارانہ طور پر دسمبر کے قریب وطن واپسی کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش واپسی پر گرفتار کیا جا سکتا ہے یا قتل کی جا سکتی ہوں، اگر موت آنی ہے تو چاہتی ہوں کہ وہ میری اپنی سرزمین پر آئے۔

شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا وطن واپسی پر عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا ارادہ ہے، جلاوطنی سے واپسی کے منصوبے پر ڈھاکا سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

معزول بنگلادیشی وزیراعظم نے کہا کہ میری جماعت کے رہنماں اور کارکنوں کو شدید دبا اور جبر کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش حکومت کے ترجمان نے شیخ حسینہ واجد کے بیان پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!