ہولناک دھماکے میں بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

ہولناک دھماکے میں بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

واقعے کے بعد حکومت نے ذمہ دار عناصر کی گرفتاری کے لیے ایک ملین ڈالر سے زائد انعام کا اعلان بھی کیا ہے
ہولناک دھماکے میں بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

Webdesk

|

26 Apr 2026

بگوٹا: کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے کاکا میں ایک ہولناک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 38 سے زائد زخمی ہو گئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق یہ دھماکہ پان امریکن ہائی وے پر کاخیبیو کے علاقے میںگزشتہ روز پیش آیا، جہاں ایک بارودی مواد سے بھری ڈیوائس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

کاکا کے گورنر نے اس واقعے کو شہری آبادی کے خلاف اندھا دھند حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور حکومت سے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کولمبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ہیوگو لوپیز نے اسے دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے پیچھے بدنام زمانہ کمانڈر ایوان موردیسکو کے نیٹ ورک اور جائمے مارٹینیز گروپ کا ہاتھ ہو سکتا ہے، جو سابق گوریلا تنظیم کے منحرف دھڑے ہیں۔

دوسری جانب کولمبیا کے صدر گستاف پیٹرو نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو دہشت گرد، فاشسٹ اور منشیات فروش قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران اس خطے میں کم از کم 26 پرتشدد واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں پولیس اسٹیشن پر حملے، فوجی تنصیبات کے قریب دھماکے اور ڈرون حملے شامل ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ غیر قانونی مسلح گروہوں کی سرگرمیوں کا مرکز ہے، جو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے اہم راستوں، خصوصا بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش میں ایک دوسرے سے برسرِپیکار ہیں۔

واقعے کے بعد حکومت نے ذمہ دار عناصر کی گرفتاری کے لیے ایک ملین ڈالر سے زائد انعام کا اعلان بھی کیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!