حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

حملے میں سعودی تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا گیا
حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

Webdesk

|

11 Aug 2026

 یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے بحیرہ احمر کے اہم بحری راستے باب المندب میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ کیا گیا ہے. جس کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق حکومت سے وابستہ نشریاتی ادارے الجمہوریہ ٹی وی نے منگل کو بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو پاکستانی شہری اور ایک انڈونیشین شہری شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں سعودی تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا گیا. تاہم واقعے کی مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔

الجمہوریہ ٹی وی نے جاں بحق ہونے والے افراد کی قومیت کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دو پاکستانی اور ایک انڈونیشین شہری جان کی بازی ہارے ہیں۔ تاہم ان افراد کے نام یا ان کی ملازمت سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!