ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانی کو سعودی عرب میں سزائے موت

ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانی کو سعودی عرب میں سزائے موت

وزارت داخلہ نے مجرم کی شناخت بھی ظاہر کردی
ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانی کو سعودی عرب میں سزائے موت

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2025

سعودی عرب میں منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار غیر ملکی کو سزائے موت دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جس شخص کو پھانسی دی گئی اُس کی شناخت بختیار زیب سے ہوئی اور تعلق پاکستان سے تھا۔ مجرم کو ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنائی تھی جسے سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا اور پھر اتوار کے روز پاکستانی شہری کا سر قلم کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مجرم کو ٹرائل کے دوران مکمل دفاع کا اختیار دیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!