حزب اللہ کی مدد کا الزام، لبنانی نیٹ ورک پر امریکی پابندی

حزب اللہ کی مدد کا الزام، لبنانی نیٹ ورک پر امریکی پابندی

پابندیوں میں تین افراد، پانچ کمپنیوں اور دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا
حزب اللہ کی مدد کا الزام، لبنانی نیٹ ورک پر امریکی پابندی

Webdesk

|

12 Sep 2024

واشنگٹن :امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے بدھ کے روز لبنان کے ایک نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جس پر لبنانی حزب اللہ گروپ کی مالی مدد کے لیے تیل اور مائع پٹرولیم گیس کی سمگلنگ کا الزام لگایا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پابندیوں میں تین افراد، پانچ کمپنیوں اور دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے بارے میں امریکی محکمہ خزانہ کا کہناتھاکہ یہ حزب اللہ کی فنانسنگ ٹیم کے ایک سینئر رہنما کی نگرانی میں تھے اور وہ شام کو غیر قانونی مائع پیٹرولیم گیس کی ترسیل سے حاصل ہونے والے منافع کو گروپ کے لیے آمدنی پیدا کرنے میں مدد کے لیے استعمال کرتے تھے۔

قائم مقام امریکی وزارت خزانہ برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس بریڈلی سمتھ نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ اسرائیل پر میزائل داغنا جاری رکھے ہوئے ہے اورعلاقائی عدم استحکام کو ہوا دے رہی۔

یہ نیٹ ورک جنوبی لبنان کے دسیوں ہزار بے گھر افراد سمیت مختلف لوگوں کی دیکھ بھال کا دعوی کرتا ہے لیکن ان کی دیکھ بھال سے قبل تشدد کی فنڈنگ کو آگے بڑھا رہا ہے۔

یاد رہے مئی میں امریکی محکمہ خزانہ نے لبنانی حزب اللہ گروپ سے منسلک ایک ایکسچینج کمپنی کے مالک حسن مقلد اور ان کی کمپنی کی مدد کرنے والے پانچ افراد پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!