2 hours ago
حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر 50 سے زائد راکٹ فائر کر دئیے
حملے کے باعث سیکڑوں افراد کو حفاظتی پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہونا پڑا۔
Webdesk
|
2 Apr 2026
بیروت : لبنان سے شمالی اسرائیل کی جانب حزب اللہ نے 50 سے زائد راکٹ داغ دیے اس حوالے سے اسرائیلی دفاعی فورسزکی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک راکٹ سرحدی شہر کریت شمونا میں گراجس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ راکٹ حملہ اسرائیلیوں کی پاس اوور کی ابتدائی تقریبات کے دوران ہوا۔ حملے کے باعث سیکڑوں افراد کو حفاظتی پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہونا پڑا۔
اس واقعے سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور اسرائیلی حکام نے حزب اللہ کی طرف سے مزید ممکنہ حملوں کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔
Comments
0 comment