حزب اللہ نے اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر راکٹ برسا دیئے
Webdesk
|
22 Sep 2024
بیروت: لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے حملے کے جواب میں شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ برسا دیئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے حزب اللہ کے راکٹ لانچر پیڈز اور دیگراہداف پر 400 سے زائد حملے کیے گئے جن کا حزب اللہ نے بھرپور جواب دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کو بھرپور جواب دیتے ہوئے حیفہ میں رمات ڈیوڈ فوجی اڈے کونشانہ بنایا اور راکٹوں کی بارش کردی جس سے کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔
کشیدہ حالات کے پیش نظر اسرائیل نے شہریوں کومحتاط رہنیکی ہدایت کی جبکہ شمالی اسرائیل میں عوامی اجتماعات پرپابندی اور سکولز بند کردیئے گئے۔
ادھر امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔
Comments
0 comment