جدہ میں رہائشی عمارت منہدم ہوگئی

جدہ میں رہائشی عمارت منہدم ہوگئی

جدہ میں 11 سکیورٹی اور سروس ایجنسیوں نے پانچ افراد کواس وقت بچا لیا جب ایک کثیر منزلہ عمارت کے کچھ حصے زمین بوس ہو گئے۔
جدہ میں رہائشی عمارت منہدم ہوگئی

Webdesk

|

31 May 2024

جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت کے گرنے کے واقعے کیبعد اس میں موجود متعدد افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کی ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جدہ میں 11 سکیورٹی اور سروس ایجنسیوں نے پانچ افراد کواس وقت بچا لیا جب ایک کثیر منزلہ عمارت کے کچھ حصے زمین بوس ہو گئے۔

اس واقعے کے بعد رہائشی عمارت میں پانچ منزلوں پر موجود 13 اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا۔ یہ واقعہ وسطی جدہ میں الفیصلیہ محلے سے پیش آیا۔

عمارت میں موجود دیگر افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق عمارت کے بیسمنٹ کے اندر دیکھ بھال کا کام عمارت کے گرنے کا سبب بنا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملبے تلے بچوں سمیت لوگوں کی آوازیں سنی گئیں۔ جدہ کے جنرل ڈاریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق الفیصلیہ محلے میں ایک عمارت اچانک گر گئی تاہم ملبے تلے دبے متعدد افراد کو بچا لیا گیا۔

یہ محلہ کرایہ پر رہنے والے لوگوں کی رہائشی عمارتوں کی ایک بڑی تعداد سے بھرا ہوا ہے۔ اس کی آبادی میں متعدد غیر ملکی اور سعودی شہریوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے ، جب کہ محلے کو جدہ گورنری کے نیم عوامی محلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!