جدہ ایئر پورٹ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

جدہ ایئر پورٹ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

جدہ ایئرپورٹ پر مصروف ترین دن 31 دسمبر2024 کو ریکارڈ کیا گیا جب ایک لاکھ 74 ہزار 600 مسافروں کو سروس فراہم کی گئی۔
جدہ ایئر پورٹ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

Webdesk

|

6 Jan 2025

جدہ: سعودی عرب کے جدہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2024 میں ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ، ملکی ایئرپورٹس میں سب سے زیادہ 94.1 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کیں،یہ تعداد سالانہ بنیاد پر 14 فیصد زیادہ ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق جدہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مجموعی طور پر پروازوں کی تعداد دو لاکھ 78 ہزار سے تجاورز کرگئی، 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 47.1 ملین لیگج کو ہینڈل کیا جو سالانہ بنیاد پر 21 فیصد اضافہ ہے ۔

جدہ ایئرپورٹ پر مصروف ترین دن 31 دسمبر2024 کو ریکارڈ کیا گیا جب ایک لاکھ 74 ہزار 600 مسافروں کو سروس فراہم کی گئی۔

 اسی طرح دسمبر ایئرپورٹ کا مصروف ترین مہینہ رہا، اس دوران مسافروں کی تعداد 4.7 ملین سے تجاوز کرگئی۔جدہ ایئرپورٹس کے سی ای او مازن جوھر کا کہنا ہییہ کامیابی سعودی قیادت کی سپورٹ اور وزارت ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کی نگرانی سے ممکن ہوسکی ۔

انہوں نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انفرا سٹرکچر کی ترقی کے لیے جاری کوششوں کو بھی اجاگر کرتے ہوئے ایئرپورٹ کو عالمی سیاحتی مرکز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مملکت کی قومی سیاحت کی حکمت عملی کا مقصد 2030 تک 150 ملین سیاحوں کو راغب کرنا اور جی ڈی پی میں سیاحتی شعبے کا حصہ 6 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنا ہے۔

یاد رہے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بھی 2024 میں سالانہ مسافروں کی تعداد کے حوالے سے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے،سال کے آخر تک مسافروں کی کل تعداد 37 ملین جبکہ پروازوں کی کل تعداد دو لاکھ 69 ہزارتک پہنچ گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!