جہاز ہوا کے تیز دباؤ میں پھنس گیا، شدید جھٹکوں سے ایک مسافر جاں بحق

جہاز ہوا کے تیز دباؤ میں پھنس گیا، شدید جھٹکوں سے ایک مسافر جاں بحق

جہاز میں عملے کے 18 ارکان اور 200 مسافر سوار تھے
جہاز ہوا کے تیز دباؤ میں پھنس گیا، شدید جھٹکوں سے ایک مسافر جاں بحق

ویب ڈیسک

|

22 May 2024

لندن سے سنگاپور جانے والی پرواز ہوا کے جکھڑ میں گھر گئی اور جہاز کو شدید جھٹکے لگے جس کے باعث ایک مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لندن سے سنگاپور جانے والی ائیرلائن کو بنکاک کے قریب ہوا کے تیز دباؤ کا سامنا رہا جس کے باعث کپتان نے فلائٹ کو ایمرجنسی میں بنکاک انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتارا۔

اس دوران پرواز شدید جھٹکوں کی لپیٹ میں آگئی جس کے باعث فلائٹ میں موجود ایک مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ فلائٹ ایس کیو 321 میں 211 مسافر اور 18 عملے کے اراکین سوار تھے۔ 

ایئرلائن نے فیس بک پر جاری بیان میں سنگاپور ایئر لائنز متوفی کے خاندان کے ساتھ تعزیت کرتی ہے۔ ایئر لائن نے مزید کہا کہ وہ مسافروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تھائی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، اور کسی بھی اضافی مدد کی ضرورت کے لیے ایک ٹیم بنکاک بھیج رہی ہے۔

دوسری جانب تھائی حکام نے بھی ایمبولینسیں اور ہنگامی ٹیمیں سوورنا بھومی ہوائی اڈے پر روانہ کر دی ہیں۔ تاہم، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ فلائٹ میں کیا ہوا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!