جنگ شدت اختیار کرگئی، امریکی شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کے سفر سے گریز کی ہدایت

جنگ شدت اختیار کرگئی، امریکی شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کے سفر سے گریز کی ہدایت

موجودہ حالات کے باعث پروازوں کی منسوخی، فضائی حدود کی عارضی بندش اور سفری رکاوٹوں کا سامنا ہو سکتا ہے
جنگ شدت اختیار کرگئی، امریکی شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کے سفر سے گریز کی ہدایت

ویب ڈیسک

|

1 Aug 2026

اردن میں امریکی سفارت خانے نے خطے میں موجود امریکی شہریوں کو سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر محتاط رہنے اور ضرورت پڑنے پر مشرقِ وسطیٰ سے روانگی پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سفارت خانے نے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے باعث پروازوں کی منسوخی، فضائی حدود کی عارضی بندش اور سفری رکاوٹوں کا سامنا ہو سکتا ہے، اس لیے شہری اپنے سفری منصوبے احتیاط سے ترتیب دیں۔

بیان میں مشرقِ وسطیٰ سے باہر موجود امریکیوں کو بھی خطے کا سفر کرنے سے قبل صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سفارت خانے نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایران یا اس کے حامی گروہ بیرونِ ملک امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

دوسری جانب عمان میں امریکی سفارت خانے نے بھی امریکی شہریوں کو اردن میں فوجی تنصیبات کے قریب جانے سے گریز کرنے، سرکاری انتباہات پر نظر رکھنے اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔a

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!