2 hours ago
جنرل مینیجر آئی سی سی وسیم خان کا عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ
2022 میں وسیم خان نے جیف آلڈرائس کے سی ای او بننے کے بعد عہدے کا چارج سنبھالا تھا
Webdesk
|
21 Apr 2026
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جنرل منیجر وسیم خان نے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وسیم خان آئی سی سی جی ایم کے عہدے پر 4 برس ذمہ داریاں نبھانے کے بعد جون میں عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔
2022 میں وسیم خان نے جیف آلڈرائس کے سی ای او بننے کے بعد عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ وہ 3 برس پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر بھی رہے۔وسیم خان پی سی بی میں خدمات انجام دینے کے بعد آئی سی سی سے منسلک ہوئے۔
آئی سی سی میں گزشتہ 2 برسوں کے درمیان کئی سینیئر آفیشلز اپنے عہدوں سے دستبردار ہوچکے ہیں، جے شاہ کے دور میں زیادہ تر نئے آئی سی سی آفیشلز نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔
Comments
0 comment