4 hours ago
جنسی زیادتی کا شکار خاتون کو تذلیل کا نشانہ بنا دیا گیا
Webdesk
|
4 Aug 2026
ممبئی: بھارت کی ریاست بہار کے ضلع بیگو سرائے میں پنچایت نے جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو قصور وار قرار دے کر سرِعام تذلیل کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست بہار کے ضلع بیگو سرائے میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں مقامی پنچایت نے جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی 30 سالہ خاتون کو ہی قصوروار قرار دے کر اس کی سرِعام تذلیل کی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تین بچوں کی ماں کو 2 اور 4 جون کے درمیان اس کے پڑوسی نے مبینہ طور پر دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جب یہ گھنانا معاملہ پنچایت کے سامنے لایا گیا تو انصاف فراہم کرنے کے بجائے الٹا خاتون کو ہی قصوروار ٹھہرایا گیا اور اسے سرِعام تھوک چاٹنے پر مجبور کیا گیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں مقف اختیار کیا ہے کہ یہ ظلم اور پنچایت میں تذلیل اس کے شوہر کی غیر موجودگی میں کی گئی جو ان دنوں گاں سے باہر مزدوری کے سلسلے میں مقیم ہے۔
رپورٹ کے مطابق معاملے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سبودھ کمار اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے جائے وقوع کا دورہ کر کے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ واقعے کے بعد سے فرار ہونے والے مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔
Comments
0 comment