جنوبی افریقا، اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت پہنچ گیا
جنوبی افریقا کے صدر نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت سے رجوع کیا ہے
ویب ڈیسک
|
30 Dec 2023
جنوبی افریقہ نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا۔
جنوبی افریقہ کے صدارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا مقصد فلسطینی قوم اورنسل کو تباہ کرنا ہے۔
انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ فلسطینیوں کے لیے اسرائیلی پالیسیاں نسل پرستی کے مترادف ہیں۔
Comments
0 comment