جاپان میں 'تنہائی' موت کی بڑی وجہ بن کر سامنے آگئی

جاپان میں 'تنہائی' موت کی بڑی وجہ بن کر سامنے آگئی

جاپانی حکومت اس صورتحال کو "کودوکوشی یعنی "تنہائی میں موت قرار دیتی ہے۔
جاپان میں 'تنہائی' موت کی بڑی وجہ بن کر سامنے آگئی

Webdesk

|

6 Jul 2026

ٹوکیو: جاپان میں تنہائی موت کی ایک بڑی وجہ بن گئی جہاں ہر سال ہزاروں افراد اپنے گھروں میں تنہائی کے باعث مردہ پائے جاتے ہیں۔ جاپان میں تنہائی موت کی ایک بڑی وجہ کے طور پر سامنے آئی ہے اور خود جاپان کی حکومت نے اس کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی نیشنل پولیس ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2025 میں اکیلے رہنے والے 76 ہزار 941 افراد اپنے گھروں میں مردہ پائے گئے ہیں، جن میں اکثریت 65 سال یا اس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے گزشتہ برس مجموعی طور پر 2 لاکھ 4 ہزار 562 لاشیں مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی تحویل میں لیں، جن میں سے تقریبا ایک تہائی افراد تنہائی میں انتقال کر گئے تھے۔

جاپانی حکومت اس صورتحال کو "کودوکوشی یعنی "تنہائی میں موت قرار دیتی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جاپان کی تقریبا 30 فیصد آبادی 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ہے، جو دنیا میں عمر رسیدہ آبادی کی بلند ترین شرح میں شمار ہوتی ہے۔

جاپانی ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن اینڈ سوشل سیکیوریٹی ریسرچ نے تخمینہ لگایا ہے کہ جاپان میں پینسٹھ سال یا اس سے زیادہ عمر کے اکیلے پن کے ساتھ زندگی بتاتے افراد کی تعداد 2050 تک 10ملین سے تجاوز کرجائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!