جارجیا نے ہم جنس پرستی پر سخت پابندیاں عائد کردیں

جارجیا نے ہم جنس پرستی پر سخت پابندیاں عائد کردیں

جارجیا میں قانون سازی کے تحت ہم جنس پرستی کے جھنڈے اور کتب پر پابندی ہوگی
جارجیا نے ہم جنس پرستی پر سخت پابندیاں عائد کردیں

ویب ڈیسک

|

18 Sep 2024

جارجیا نے خاندانی اقدار اور نابالغوں کے تحفظ ہم جنس پرستی پر بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جارجیا کے سیاست دانوں نے "خاندانی اقدار اور نابالغوں کے تحفظ" کے قانون کے تیسرے مرحلے کی منظوری دے دی جس میں ہم جنس پرستی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

حالیہ قانون سازی کے بعد جارجیا میں ہم جنسی پرستی کے فروغ کیلیے استعمال ہونے والے پرچم اور رنگوں کی نمائش کو غیر قانونی جبکہ ایسی تمام کتابوں پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

قانون کے تحت ہم جنس پرستوں کی شادی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے اس قانون سازی کی شدید مخالفت کی گئی ہے۔

ایوان میں ہونے والی رائے سازی میں 84 ووٹ کے ساتھ بل کو منظور کرلیا گیا ہے۔

گورننگ جارجین ڈریم پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جارجیا میں "روایتی اخلاقی معیارات" کی حفاظت کی ضرورت ہے، جس کا قدامت پسند آرتھوڈوکس چرچ بہت زیادہ بااثر ہے۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!