جرمنی میں کرسمس بازار پر حملہ کرنے والے شخص کا تعلق سعودی عرب سے نکلا

جرمنی میں کرسمس بازار پر حملہ کرنے والے شخص کا تعلق سعودی عرب سے نکلا

حادثے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے
جرمنی میں کرسمس بازار پر حملہ کرنے والے شخص کا تعلق سعودی عرب سے نکلا

ویب ڈیسک

|

22 Dec 2024

جرمنی کے مشرقی قصبے میں لگائے گئے کرسمس بازار میں حملہ آور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ  60 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق جرمنی کے قصبے میگڈیبرگ میں کار سوار نے کرسمس بازار میں خریداری میں مصروف لوگوں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔

واقعے کے بعد پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور یعنی حملہ آور کو حراست میں لے لیا جبکہ مارکیٹ کو بند کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت سعودی شہری ڈاکٹر طلیب عبدل جواد کے نام سے ہوئی۔ جو ماہر نفسیات تھا اور جرمنی میں موجود انتہا پسند گروپ سے ہمدردی رکھتا تھا۔

سعودی عرب نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کو پہلے ہی حملہ آور سے متعلق خبردار کردیا تھا کیونکہ اُس  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انتہا پسندانہ نظریات شیئر کیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 50 سالہ حملہ آور کے پاس جرمنی میں مستقل رہائش کا اجازت نامہ ہے اور وہ تقریبا 20 سال سے جرمنی میں رہائش پذیر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!