کان منہدم، 200 سے زائد ہلاکتیں

کان منہدم، 200 سے زائد ہلاکتیں

حادثے میں درجنوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں
کان منہدم، 200 سے زائد ہلاکتیں

ویب ڈیسک

|

31 Jan 2026

افریقا کے مشرقی ملک کانگو میں کان منہدم ہونے کے نتیجے میں 200 مزدور جاں بحق ہوگئے جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کانگو کے علاقے کولٹن کی ایک کان میں مرد، خواتین اور بچے کان کنی میں مصروف تھے کہ اچانک سے یہ منہدم ہوگئی۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا اور فوری طور پر حکومت نے نوٹس لے کر ہیوی مشینری کو ریسکیو کیلیے بھیجا۔

عالمی میڈیا کے مطابق واقعہ تین روز پہلے آیا جس میں اموات کی تعداد بڑھنے کے بعد خبر چھپ نہ سکی، تین روز میں 200 سے زائد گھرانے اجڑ چکے جبکہ درجنوں زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!