کانگو میں خون ریزی جاری، دو ہزار سے زائد افراد قتل
اقوام متحدہ نے بتایاکہ مشرقی کانگو میں حالات کنٹرول سے باہر ہوگئے، گوماکی گلیوں سے 2000 لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

Webdesk
|
6 Feb 2025
گوما: کانگو میں خون ریزی جاری رہی، سیز فائر نہ ہوسکا۔دوہزار سے زائد افرادقتل کردیئے گئے۔
غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق اقوام متحدہ نے بتایاکہ مشرقی کانگو میں حالات کنٹرول سے باہر ہوگئے، گوماکی گلیوں سے 2000 لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
جیل نذر آتش کرنے سے درجنوں قیدی زندہ جل گئے، سیکڑوں خواتین کو عصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا۔
قتل عام رکوانے کیلئے خواتین نے احتجاج کیا، جنوبی کانگو کی طرف مارچ کا اعلان بھی کر دیا، کانگو کی فوجی عدالت نے باغی رہنما نانگا کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
Comments
0 comment