خانہ کعبہ میں خواتین سے زیادہ وقت عبادت میں گزارنے کی اپیل

خانہ کعبہ میں خواتین سے زیادہ وقت عبادت میں گزارنے کی اپیل

انتظامیہ نے ہدایت نامہ جاری کر دیا
خانہ کعبہ میں خواتین سے زیادہ وقت عبادت میں گزارنے کی اپیل

ویب ڈیسک

|

13 Jan 2025

مکہ مکرمہ:سعودی عرب کے ادارہ برائے الحرمین کے شعبہ امور دینہ کی جانب سے زائرخواتین کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ حرمین میں زیادہ سے زیادہ وقت عبادت الٰہی میں گزاریں۔

دروس قران کے حلقوں سے استفادہ کریں اپنے وقت کو موبائل کی تصویر بنانے میں ضائع نہ کریں۔

سعودی میڈیاکے مطابق ادارہ الحرمین نے دنیا بھر سے آنے والی خواتین زائرین کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ حرمین کے تقدس کا خاص خیال رکھیں،مسجد الحرام اور مسجد نبویۖ میں میسر آنے والے لمحات کو غنیمت جانیں اور قرآن کریم کی تلاوت و نوافل کثرت سے ادا کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مختلف زبانوں میں دروس قرآن کے خصوصی حلقے ہوتے ہیں جن سے استفادہ کریں تاکہ اسلام کی اصل تعلیمات سے درست طورپر آگاہ ہوسکیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!