کرغزستان میں ہنگامے، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا اہم بیان

کرغزستان میں ہنگامے، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا اہم بیان

بشکیک میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں لڑائی ہوئی تھی
کرغزستان میں ہنگامے، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا اہم بیان

Webdesk

|

18 May 2024

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرحملوں کے بعد بشکیک شہر کے محکمہ داخلی امور کے سربراہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کے مطابق 13 مئی کوہونے والی لڑائی میں ہلاکت کی اطلاع میں صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشکیک میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں لڑائی ہوئی تھی، بعد ازاں جھگڑے میں ملوث 3 غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 13مئی کے واقعے کے خلاف 17 مئی کی شام چوئی کرمنجان دتکا کے علاقے میں مقامی طلبہ نے احتجاج کیا اور جھگڑے میں ملوث غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کرغز میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بشکیک سٹی کے داخلی امور کے ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ نے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی، جبکہ گرفتار کئے گئے غیرملکیوں نے بعد میں معافی بھی مانگی تاہم مظاہرین نے منتشر ہونے سے انکار کردیا اور مزید لوگ جمع ہونا شروع ہو گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!