کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن کہنے والے بھارتی وزیر کیخلاف سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادی

کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن کہنے والے بھارتی وزیر کیخلاف سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادی

عدالت نے معافی مسترد کردی، مشروط ضمانت منظور
کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن کہنے والے بھارتی وزیر کیخلاف سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادی

ویب ڈیسک

|

20 May 2025

بھارتی سپریم کورٹ نے کرنل صوفیہ قریشی معاملے میں بی جے پی وزیر وجے شاہ کی معافی مسترد کردی.

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے بی جے پی کے وزیر وجے شاہ کے خلاف کرنل صوفیہ قریشی کے معاملے میں ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے ان کی معافی کو مسترد کر دیا ہے۔

عدالت نے نئی خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ اب اس بیان سے متعلق نئی تفتیشی کمیٹی کام کرے گی جبکہ خاتون افسر کو بھی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

عدالت نے بی جے پی وزیر وجے شاہ کی گرفتاری پر عارضی اسٹے دیا گیا ہے، بشرطیکہ وہ تفتیش میں مکمل تعاون کریںْ 

سپریم کورٹ نے کہا کہ "پورا ملک وجے شاہ کے گندے اور شرمناک بیانات پر شرمندہ ہے"۔

بی جے پی کے وزیر وجے شاہ نے ایک تقریب میں بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو "دہشت گردوں کی بہن" کہا تھا۔

ان کے بیان میں کہا گیا تھا کہ "مودی نے دہشت گردوں کی بہن کرنل صوفیہ قریشی کو سبق سکھانے کے لیے آگے کر دیا ہے"۔

کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے اس بیان کے خلاف زبردست احتجاج کیا تھا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بی جے پی کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکا ہے۔

عدالت نے نئی تفتیشی ٹیم کو جلد از جلد اپنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ اگر وجے شاہ تفتیش میں تعاون نہیں کرتے تو گرفتاری کا اسٹے ختم ہو جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!