9 hours ago
کرپٹ ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا نام بھی شامل
![کرپٹ ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا نام بھی شامل](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/11/khrptt-mmlkh-khy-fhrst-jry-pkhstn-kh-nm-bhy-shml_1739270782-b.jpg)
ویب ڈیسک
|
11 Feb 2025
عالمی ادارے کرپشن پرسیسشن انڈیکس نے سال 2024 کی رینکنگ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق سی پی آئی کی جانب سے جاری فہرست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔
رینکنگ کے مطابق دو درجہ اضافے کے بعد پاکستان 135 ویں نمبر پر آگیا۔ کرپٹ ترین ممالک میں پاکستان اب 48 سے 46ویں پوزیشن پر آگیا ہے، مجموعی طور پر رینکنگ میں 180 ممالک شامل ہیں۔
کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بھی پاکستان کا اسکور 100 میں سے 27 ہے جو کہ گزشتہ برس 25 تھا۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کا واحد ملک ڈنمارک ہے جہاں سب سے کم کرپشن ہے پھر دوسرا نمبر فن لینڈ اور تیسرا سنگاپور کا ہے۔
جنوبی سوڈان دنیا کا سب سے کرپٹ ملک ہے اس کے بعد صومالیہ اور پھر وینزویلا سرفہرست ہیں۔ پاکستان کے علاوہ جن ممالک میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے اُن میں ایران، عراق اور روس شامل ہیں۔
Comments
0 comment