کسی کو بھی پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے ،چین

کسی کو بھی پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے ،چین

چین اور پاکستان کے درمیان عسکری اشتراکِ عمل، بالخصوص جدید چینی دفاعی ٹیکنالوجی کے استعمال نے عالمی طاقتوں کو حیران کر دیا ہے۔
کسی کو بھی پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے ،چین

Webdesk

|

26 May 2025

بیجنگ: چین کا پاکستان سے غیر متزلزل اتحاد، بھارت کے خلاف عسکری کشیدگی پر واضح پیغام: پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیںمحالیہ پاک بھارت عسکری جھڑپوں کے بعد چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے غیر متزلزل اتحاد کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے اسے آہنی دوست قرار دیا اور اس کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بیجنگ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا کہ چین سے نہ الجھیں۔ چین اور پاکستان کے درمیان عسکری اشتراکِ عمل، بالخصوص جدید چینی دفاعی ٹیکنالوجی کے استعمال نے عالمی طاقتوں کو حیران کر دیا ہے۔

مقامی انگریزی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی خارجہ پالیسی کے ممتاز ماہر اور سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وِکٹر ژیکائی گائو نے اس جھڑپ کو چین پاکستان دفاعی تعاون کی گہرائی کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ یہ واقعہ چین کی عالمی سطح پر ابھرتی عسکری برتری کی عکاسی کرتا ہے۔

 انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان ایئر فورس نے اس کارروائی میں جو ہتھیار استعمال کیے، وہ بڑی حد تک چین میں تیار شدہ یا چین اور پاکستان کے اشتراک سے بنائے گئے تھے، جو دونوں ممالک کے درمیان آپریشنل اتحاد کی نئی بلندیوں کو ظاہر کرتا ہے۔

وکٹر گائو نے چین کے تیار کردہ جے-10 سی طیاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جنگی جہاز یورپی اور روسی طیاروں سے کہیں بہتر ثابت ہوئے۔

 ان کے بقول یہ صرف ایک تکنیکی کامیابی نہیں بلکہ عالمی طاقتوں خصوصا امریکہ اور اس کے اتحادیوں ے لیے ایک واضح تذکیر ہے کہ اب چین کی عسکری صلاحیت دنیا کی بہترین طاقتوں میں شامل ہو چکی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ چین کے خلاف کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا مداخلت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!