خطے کے عوام مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے، سیکرٹری جنرل یو این

خطے کے عوام مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے، سیکرٹری جنرل یو این

ایران کے جوہری پروگرام پر سنجیدہ مذاکرات کئے جائیں۔
خطے کے عوام مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے، سیکرٹری جنرل یو این

Webdesk

|

23 Jun 2025

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ خطے کے عوام مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے، جنگ روک دی جائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر سنجیدہ مذاکرات کئے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پرامن حل کے لیے کسی بھی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ امریکی حملے کے بعد فردو کے مقام پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، امن کو موقع نہ دیا گیا تو مزید تباہی ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!