6 hours ago
خواتین پر مظالم، عالمی عدالت انصاف میں امارات اسلامیہ کے رہنماؤں کی گرفتاری کیلیے درخواست دائر
ویب ڈیسک
|
24 Jan 2025
عالمی عدالت انصاف میں افغان طالبان کے کمانڈرز اور رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں آئی سی جے کے پراسیکیوٹر نے طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری کیلیے درخواست دائر کردی۔
پراسیکیوٹر عبدالکریم نے کہا کہ افغان رہنما خواتین اور لڑکیوں پر ظلم کررہے ہیں، انہیں تعلیم، کھیل اور دیگر سماجی سرگرمیوں سے روکا گیا ہے لہذا طالبان حکومت کے سینئر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی پر صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف مجرمانہ پالیسی اپنارہے ہیں۔
اس درخواست پر آئی سی کی جانب سے فیصلہ جاری کیا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں امارات اسلامیہ کے دونوں رہنماؤں کو پیشی کا نوٹس بھی بھیجا جاسکتا ہے۔
Comments
0 comment