2 hours ago
کویت کے سرکاری آئل سیکٹر کمپلیکس پر ڈرون حملہ، بڑے نقصان کا اندیشہ
حساس تنصیبات کی حفاظت کیلئے اضافی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
Webdesk
|
5 Apr 2026
کویت میں آئل سیکٹر کے ایک اہم کمپلیکس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی وجہ ڈرون حملہ بتایا جا رہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شُوَیخ آئل سیکٹر کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم صورتحال پر مکمل قابو پانے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سکیورٹی ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ حساس تنصیبات کی حفاظت کیلئے اضافی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
Comments
0 comment