کینیا میں جنگلی شیر 14 سالہ بچی کو کھا گئے

کینیا میں جنگلی شیر 14 سالہ بچی کو کھا گئے

لاپتہ بچی کے باقی اعضا ندی کے کنارے سے برآمد ہوئے
کینیا میں جنگلی شیر 14 سالہ بچی کو کھا گئے

ویب ڈیسک

|

21 Apr 2025

نیروبی، کینیا: کینیا وائلڈ لائف سروس (KWS) کے مطابق نیروبی کے مضافاتی علاقے میں واقع کھیت کے ایک رہائشی کمپاؤنڈ سے ایک شیر نے 14 سالہ طالبہ کو اٹھا لیا، جس کے بعد اس کی لاش ندی کے قریب سے ملی۔

یہ واقعہ نیروبی نیشنل پارک کے قریب پیش آیا، جہاں سے نوجوان لڑکی کو شیر لے گیا۔ واقعے کے وقت ایک اور نوجوان کی جانب سے شور مچانے پر وائلڈ لائف رینجرز حرکت میں آئے اور پیروں کے نشانوں کا پیچھا کرتے ہوئے ندی تک پہنچے۔ افسوسناک طور پر، وہاں سے لڑکی کی باقیات برآمد ہوئیں۔

کینیا وائلڈ لائف سروس کا کہنا ہے کہ حملہ آور شیر تاحال لاپتہ ہے، تاہم اسے پکڑنے کے لیے علاقے میں جال بچھا دیا گیا ہے اور سرچ ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ادارے نے مزید کہا ہے کہ ایسے حملوں کو روکنے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

نیروبی نیشنل پارک، جو کہ شہر کے مرکز سے صرف 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، شیر، زرافے، چیتے، بھینسے اور دیگر جنگلی جانوروں کا مسکن ہے۔ اگرچہ اس پارک کو تین اطراف سے باڑ لگا کر محفوظ بنایا گیا ہے، جنوبی سمت کھلی ہے تاکہ جانور قدرتی طور پر نقل و حرکت کر سکیں۔

عام طور پر کینیا میں شیر مویشیوں پر حملہ کرتے ہیں، لیکن انسانوں پر حملے کم ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔

اسی دوران KWS نے یہ بھی بتایا کہ ایک اور واقعے میں ہفتے کے روز ایک 54 سالہ شہری کو ایک ہاتھی نے ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ نیروبی سے 130 کلومیٹر شمال میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق، شہری پر ہاتھی نے اس وقت حملہ کیا جب وہ چرنے میں مصروف تھا، اور حملے کے نتیجے میں شدید جسمانی چوٹیں آئیں۔ متاثرہ شخص کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!