لبنان میں اسرائیلی بربریت، شہادتوں کی تعداد 274 تک پہنچ گئی، 1100 زخمی
ویب ڈیسک
|
23 Sep 2024
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کیے جانے والے فضائی حملوں میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 274 تک پہنچ گئی، جس میں 21 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کےلبنان پرفضائی حملوں میں 1100 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
بیروت میں ہونے والے فضائی حملے میں حزب اللہ جنوبی ریجن کے کمانڈرعلی کرکی شہید ہوگئے جبکہ مجموعی کارروائیوں میں شہید ہونے والوں میں 39 خواتین،21بچےاور2 پیرامیڈیکس اسٹاف شامل ہیں۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملےمیں 2 یونیورسٹی طالبات شہید،یونیورسٹی انتظامیہ دونوں طالبات ڈینٹسٹری کی تعلیم حاصل کررہی تھیں۔
بمباری سے متاثر ہونے والے علاقوں سے سیکڑوں شہریوں نے نقل مکانی کی جبکہ متعدد گھر تباہ اور کئی علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں ۔ طبی ماہرین نے شہادتوں میں اضافےکا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
Comments
0 comment