لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ مزید شدید ہونے کا خوفناک امکان

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ مزید شدید ہونے کا خوفناک امکان

ماہرین کے مطابق منگل سے جمعرات تک آگ کی شدت بہت زیادہ بڑھ سکتی ہے
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ مزید شدید ہونے کا خوفناک امکان

ویب ڈیسک

|

21 Jan 2025

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں گزشتہ دو ہفتوں سے لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا جبکہ ایک بار پھر آگ خوفناک ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آتشزدگی کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک جبکہ چالیس ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل فائر بریگیڈ حکام نے خاصی حد تک آگ پر قابو پاکر اسے مخصوص علاقے تک محدود کردیا تھا۔

اب جنوبی کیلیفورنیا میں تیز ہواؤں کے ایک اور طاقتور سلسلے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے آگ کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

موسمیاتی ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق منگل سے جمعرات تک تیز ہواؤں اور انتہائی کم نمی کے باعث آگ بھڑکنے کا خدشہ برقرار رہے گا، ان دنوں میں کئی علاقوں میں نمی کی سطح 2 فیصد سے 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی کیلی فورنیا کے خشک سالی کا شکار علاقوں میں اس ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!