مذاکرات کے خواہاں ہیں مگر۔۔ ایرانی صدر کا اہم بیان
امریکیوں کو ثابت کرنا چاہیے کہ وہ حقیقی مذاکرات کے خواہاں ہیں۔

Webdesk
|
8 Apr 2025
تہران : دو روز قبل اس بات پر زور دینے کے بعد کہ تہران امریکہ کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکیوں کو ثابت کرنا چاہیے کہ وہ حقیقی مذاکرات کے خواہاں ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سیاسی جماعتوں اور پاپولر بلاکس کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں لیکن ہم کسی چیز کی قیمت پر مذاکرات کو قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ، افراتفری یا ایٹمی بم کے حامی نہیں ہیں۔ ہم مذاکرات کے خواہاں ہیں لیکن امریکیوں کو یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔
Comments
0 comment