2 hours ago
مذاکرات کیلیے پاکستان جانے کا فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ
ویب ڈیسک
|
21 Apr 2026
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے ایرانی وفد کے اسلام آباد جانے کا تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ناکہ بندی، ایرانی جہازوں کے حوالے سے اقدامات اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ایران کو شدید تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوا تھا، تاہم امریکی حکام نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور بار بار اپنا مؤقف تبدیل کرتے رہے۔
ترجمان کے مطابق امریکا کی طرف سے جنگ سے متعلق دھمکیوں جیسے بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں، جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی شرائط کے حوالے سے مشاورت کر رہا ہے اور مذاکرات کی میز پر واپسی کے لیے داخلی سطح پر غور جاری ہے۔
Comments
0 comment