مغربی کنارا بھی جنگ کا میدان بن رہا ہے، انروا سربراہ کا انتباہ

Webdesk
|
27 Feb 2025
غزہ: مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلسل جاری اسرائیلی فوج کی جنگی کارروائیوں کے پھیلنے کے بعدانرواکے سربراہ نے بھی بین الاقوامی براداری کو خبردار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارا میدان جنگ بن رہا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف کا کام کرنے والے ادارے کے سربراہ فلپ لازارینی نے اسرائیلی فوج کے کے پھیلے ہوئے آپریشنز کے حوالے سے کہاکہ پچھلے ماہ کے دوران درجنوں افراد جو 50 سے زائد ہیں ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
اب مغربی کنارا بھی ایک میدان جنگ بن رہا ہے۔ لازارینی نے اس امر کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی تازہ پوسٹ میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان ہلاک کیے گئے افراد میں فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔
انرواکے سربراہ نے اس قتل وغارت گری کے سلسلے میں کہاکہ یہ لازما بند ہونی چاہیے۔ لازارینی نے کہا کہ مغربی کنارے میں پبلک انفراسٹرکچر کی تباہی بھی جاری ہے۔
اسرائیلی فوج کے بلڈوزر سڑکیں تک تباہ کر رہے ہیں۔ تاکہ مقامی لوگوں کو اسرائیلی فوج تک پہنچنے کے راستے ہی بند ہو جائیں۔ ہر طرف خوف ، غم اور بے یقینی کی فضا غالب ہے۔
Comments
0 comment