مجتبی خامنہ ای حملے میں زخمی ہیں، ایرانی سینئر اہلکار

مجتبی خامنہ ای حملے میں زخمی ہیں، ایرانی سینئر اہلکار

سپریم لیڈر اب ہوش میں ہیں تاہم لوگ اُن کے قریب نہیں جارہے
مجتبی خامنہ ای حملے میں زخمی ہیں، ایرانی سینئر اہلکار

ویب ڈیسک

|

23 Apr 2026

ایران کے سینئر عہدیدار نے امریکی اور اسرائیلی حملے میں سپریم لیڈر کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔

ایرانی سینئر عہدیدار نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای فضائی حملے میں زخمی ہوئے اور اب طبی ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی مگر ہوش میں ہیں، اُن تک پیغامات ہاتھ سے لکھ کر قاصدوں کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں۔

ایرانی سینئر عہدیدار نے کہا کہ نگرانی کے خوف سے اعلیٰ حکام مجتبیٰ خامنہ ای کے قریب نہیں جا رہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!