1 hour ago
مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہونے کے باوجود خیریت سے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
مجتبی خامنہ ای جنگ کے شروع میں ہی زخمی ہوگئے تھے۔
Webdesk
|
15 Mar 2026
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا تھا انہیں یقین ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے جانشین اور ان کے بیٹے مجتبی خامنہ ای جنگ کے شروع میں ہی زخمی ہوگئے تھے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس بارے میں کہا کہ سپریم لیڈر خیریت سے ہیں اور وہ اپنی ذمہ داریاں بہ احسن نبھائیں گے جیسا کہ انہوں نے پچھلے روز اپنا ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔
Comments
0 comment