ممبئی ميں بل بورڈ گرنے سے ہونے والی ہلاكتوں کی تعداد 14 ہوگئی

ممبئی ميں بل بورڈ گرنے سے ہونے والی ہلاكتوں کی تعداد 14 ہوگئی

بل بورڈ گرنے کے نتیجے میں درجنوں افراد اُس کے نیچے دب گئے تھے
ممبئی ميں  بل بورڈ گرنے سے ہونے والی ہلاكتوں  کی تعداد 14 ہوگئی

Webdesk

|

14 May 2024

بھارت كے شہرممبئی ميں  پير كي رات ريت كے طوفان اور شديد بارش كے باعث عمارت پر نصب 100فٹ لمبا بل بورڈ ن ایک پیٹرول پمپ پر گرا جہاں پر لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

بل بورڈ گرنے کے نتیجے میں درجنوں افراد اُس کے نیچے دب گئے تھے جن کو ریسکیو کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں 70 افراد زخمی جبکہ  8 موقع پر جاں بحق ہوئے تھے تاہم اسپتال منتقلی کے بعد اموات کی تعداد مزید بڑھ گئی ۔

آخری اطلاعات کے مطابق بل بورڈ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید کی حالت تشویشنا ک ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!