ممبئی میں کالج طالبات پر مسلم لباس پہننے پر پابندی عائد

ممبئی میں کالج طالبات پر مسلم لباس پہننے پر پابندی عائد

طالب علم مہذب لباس پہن کر کالج میں داخل ہوں اور برقع، حجاب اور نقاب غیر مہذب ہیں تو اس سے پرہیز کریں۔
ممبئی میں کالج طالبات پر مسلم لباس پہننے پر پابندی عائد

Webdesk

|

17 May 2024

 بھارت کے شہر ممبئی میں واقع ایک کالج میں مسلم طالبات کے برقعہ، حجاب اور نقاب پہنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چمبور علاقے میں واقع این جی اچاریہ کالج میں نئے تعلیمی سال 2024-2025 کے لیے مسلم لڑکیوں کو کالج واٹس اپ گروپ میں پیغام بھیجا گیا ہے۔

اس پیغام میں لکھا گیا ہے کہ طالب علم مہذب لباس پہن کر کالج میں داخل ہوں اور برقع، حجاب اور نقاب غیر مہذب ہیں تو اس سے پرہیز کریں۔

 کالج کی جانب سے پیغام موصول ہونے کے بعد مسلم طالبات کی جانب سے سخت احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی جواب یا وضاحت نہیں کی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!