مودی نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا
Webdesk
|
11 Dec 2023
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سپریم کورٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نافذ کیے گئے آرٹیکل 370 کے نفاذ کو برقرار رکھنے کے فیصلے کو خوش آئندہ قرار دے دیا۔
بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین اور قانون کے مطابق تاریخی فیصلہ دیا، جس پر بھارت اور کشمیر کے عوام بہت خوش ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کے حوالے سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا اور خصوصی حیثیت کو بحال رکھنے کا حکم جاری کیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ستمبر 2024 تک انتخابات کروانا بھارتی حکومت کا اختیار ہوگا، اور کشمیر سے متعلق مزید فیصلوں کا اختیار بھارتی وزیراعظم کے پاس ہوگا۔
Comments
0 comment