مقاصد حاصل کریں گے، اسرائیلی وزیر دفاع کا دوستوں اور دشمنوں کو پیغام

مقاصد حاصل کریں گے، اسرائیلی وزیر دفاع کا دوستوں اور دشمنوں کو پیغام

میں اسرائیل کے دشمنوں کے ساتھ ساتھ اپنے قریبی دوستوں سے بات کر رہا ہوں کہ اسرائیل کو زیر نہیں کیا جا سکتا۔
مقاصد حاصل کریں گے، اسرائیلی وزیر دفاع کا دوستوں اور دشمنوں کو پیغام

Webdesk

|

10 May 2024

تل ابیب: رفح شہر میں آپریشن کو روکنے کے حوالے سے امریکی دبائو کا واضح جواب دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے دشمنوں اور دوستوں کے ساتھ بات چیت کے انداز میں کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں اپنے مقصد کے حصول کے لیے جو ضروری ہو گا وہ کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گیلنٹ نے اپنے دفتر سے شائع تقریر کے متن کے مطابق کہا کہ میں اسرائیل کے دشمنوں کے ساتھ ساتھ اپنے قریبی دوستوں سے بات کر رہا ہوں کہ اسرائیل کو زیر نہیں کیا جا سکتا۔

 ہم اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔ ہم اپنے مقاصد حاصل کریں گے۔ ہم حماس پر حملہ کریں گے، ہم حزب اللہ پر حملہ کریں گے، اور ہم سلامتی حاصل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جو کچھ بھی کرنا پڑے گا وہ کریں گے۔ میں دہراتا ہوں کہ اسرائیل کے شہریوں کا دفاع کرنے، اپنے خلاف خطرات کو ختم کرنے اور ان لوگوں جو ہمیں تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیخلاف کھڑے ہونے کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑے ہم کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!