1 hour ago
امارات میں کھلے میدانوں میں عید کی نماز پر پابندی لگادی گئی
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں
Webdesk
|
18 Mar 2026
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا کی جائے گی، جبکہ کھلے میدانوں میں نماز کی اجازت نہیں ہوگی۔
اماراتی حکام کے مطابق یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مساجد میں عید کی نماز کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور مقررہ مقامات پر ہی نماز ادا کریں۔
دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوں گے، جس کے بعد عید کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
Comments
0 comment