امریکا، نائن الیون حملوں کو 23 برس مکمل ہوگئے
گیارہ ستمبر 2001 کو نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر، پینٹاگون اور پنسلوینیا میں طیاروں سے حملے کیے گئے جس میں تقریبا تین ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Webdesk
|
11 Sep 2024
واشنگٹن: امریکا میں نائن الیون حملوں کو 23 برس مکمل ہو گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق گیارہ ستمبر 2001 کو نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر، پینٹاگون اور پنسلوینیا میں طیاروں سے حملے کیے گئے جس میں تقریبا تین ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
امریکا نے اسی سال القاعدہ کو ذمہ دار قرار دے کر افغانستان پر حملہ کیا تھا۔ دہشت گردی کی اس کارروائی نے دنیا کا منظر نامہ بدل کر رکھ دیا۔
Comments
0 comment