امریکا،خاتون مسافر کا فلائیٹ اٹینڈنٹ پرحملہ، کپڑے پھاڑ ڈالے

امریکا،خاتون مسافر کا فلائیٹ اٹینڈنٹ پرحملہ، کپڑے پھاڑ ڈالے

ایک لڑکی نے اچانک فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ کرکے اسے دانتوں سے کاٹاکو کاٹا
امریکا،خاتون مسافر کا فلائیٹ اٹینڈنٹ پرحملہ، کپڑے پھاڑ ڈالے

Webdesk

|

14 Jul 2024

واشنگٹن: امریکا میں اڑان بھرنے کے لیے تیار مسافر طیارے میں اچانک ایک خاتون مسافر کی حرکت کی وجہ سے نہ صرف مسافروں میں خوف پھیل گیا بلکہ پروازبھی تاخیر کا شکار ہوئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک لڑکی نے اچانک فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ کرکے اسے دانتوں سے کاٹاکو کاٹا اور مسافروں کو دھمکیاں دیں جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق فضائی کمپنی نے بتایا کہ منگل کی رات یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پرواز کو اورلینڈو میں ایک جارحانہ خاتون مسافر کی وجہ سے روک دیا گیا۔یہ حادثہ میامی سے نیوارک، نیو جرسی جانے والی فلائٹ 762 پر پیش آیا۔

مشتعل مسافر نے دوسروں پر چیخنا شروع کر دیا جبکہ عملے نے اسے پلاسٹک کی ہتھکڑیاں لگا کر قابو کرنے کی کوشش کی تواس نے فلائیٹ اٹینڈنٹ پرحملہ کردیا۔

جب اس کی کلائیاں باندھی جا رہی تھیں تو عورت نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو کندھے پر کاٹ لیا، اس کی وردی پھاڑ دی۔اس واقعے کے نتیجے میں پرواز تقریبا ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

یونائیٹڈ ایئرلائنز نے کہا کہ پولیس نے خاتون کو اورلینڈو میں اترنے کے بعد طیارے سے اتاردیا۔

یونائیٹڈ ایئر لائنز کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے فلائٹ اٹینڈنٹ نے صورتحال کو پرسکون کرنے اور دیگر مسافروں کی حفاظت کے لیے کام کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!