امریکا کو سمجھ لینا چاہئے کہ کھیل کے اصول تبدیل ہوچکے ہیں، باقر قالیباف

امریکا کو سمجھ لینا چاہئے کہ کھیل کے اصول تبدیل ہوچکے ہیں، باقر قالیباف

اعلی ایرانی عہدیدار نے مزید حملے کی صورت میں امریکا کو دردناک جواب دینے کی دھمکی دی ہے
امریکا کو سمجھ لینا چاہئے کہ کھیل کے اصول تبدیل ہوچکے ہیں، باقر قالیباف

Webdesk

|

7 Sep 2026

تہران:  ایران نے امریکی پابندیوں کا توڑ نکالنے کیلئے اقدامات تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔

اعلی ایرانی عہدیدار نے مزید حملے کی صورت میں امریکا کو دردناک جواب دینے کی دھمکی دی ہے، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا امریکا کو بہت دیر ہونے سے پہلے سمجھ لینا چاہئے کہ کھیل کے اصول تبدیل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ایران کے مفادات اور سکیورٹی کے خلاف کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے زیادہ تیز، شدید اور دردناک ہوگا، فوجی محاذ کے ساتھ ساتھ ایران کی اصل جنگ اب پیداوار اور عوام کے روزگار کے حوالے سے ہے۔

انہوں نے کرنسی کی قدر میں شدید اتار چڑھا، مہنگائی، بے روزگاری اور مارکیٹ مینجمنٹ کو بڑے چیلنجز قرار دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی عوام مشکلات برداشت کرسکتے ہیں لیکن بدانتظامی اور بے عملی برداشت نہیں کریں گے، حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!