امریکا کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور ، ایران نے اپنی ریڈ لائن بتادی

Webdesk
|
21 Apr 2025
تہران : ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک اور امریکہ کے درمیان ماہرین کی سطح کے مذاکرات جو 23 اپریل کو ہونے والے ہیں سلطنت عمان میں منعقد ہوں گے اور اس دوران ثالث بھی موجود ہوں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کاظم غریب آبادی نے ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کو بتایا کہ مسقط میں تکنیکی ماہرین کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ثالثوں کی موجودگی میں مذاکرات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
فریقین اس وقت مذاکرات کے انعقاد کے لیے اصول طے کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ان کا ملک یورینیم کو افزودہ کرنے کے اپنے حق کی توثیق کرتا ہے اور یہ مسئلہ تہران کے لیے مذاکرات میں ریڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔
Comments
0 comment