امریکا کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے پر مشتمل منصفانہ معاہدے کے خواہشمند ہیں، ایران

امریکا کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے پر مشتمل منصفانہ معاہدے کے خواہشمند ہیں، ایران

یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے "تہران ڈائیلاگ فورم سے خطاب کے دوران کہی ۔
امریکا کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے پر مشتمل منصفانہ معاہدے کے خواہشمند ہیں، ایران

Webdesk

|

19 May 2025

تہران: ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے پر مشتمل ایک منصفانہ معاہدے کا خواہشمند ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے "تہران ڈائیلاگ فورم سے خطاب کے دوران کہی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک منصفانہ اور متوازن جوہری معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے،ایرانی عوام کو براہ راست نشانہ بنانے والی ظالمانہ پابندیاں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران یورپ کے ساتھ اپنے تعلقات کی تجدید کے لیے تیار ہے ، ہم نے کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

 انہوں نے کہا کہ ایران متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں بالخصوص جوہری عدم پھیلا کے معاہدے این پی ٹی کا پابند ہے اور مغربی شراکت داروں سے اپنے جوہری حقوق کے احترام کی توقع رکھتا ہے اور کسی بھی نئے معاہدے میں مکمل، حقیقی اور واضح پابندیوں کا خاتمہ شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ ان کا ملک اب بھی سفارتی حل کے لیے پرعزم ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!